اشتہار

کرونا پابندیاں‌ ختم، مسجد الحرام کی رونقیں‌ بحال

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجد الحرام کو نمازیوں اور زائرین کے لیے صبح فجر سے معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔

ایک روز قبل حکومتی اعلان کے مطابق جنرل پریزیڈنسی نے مسجدالحرام کو ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے نمازیوں اور زائرین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

عبادات کےدوران سماجی فاصلے کی پابندی ختم، جبکہ مسجدالحرام میں نمازیوں کو کل فجر کی نماز سے بغیر سماجی فاصلے صف بندی کی اجازت ہوگی، خانہ کعبہ کے گرد کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، زائرین کل سے صحن میں طواف کرسکیں گے۔

- Advertisement -

مسجد الحرام میں آج نمازِ مغرب کے بعد سے سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہوگئی، جس کے تحت صفوں میں نصب کیے گیے نشانات ہٹا دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں خانہ کعبہ کے  اطراف میں لگی حفاظتی دیواروں کو ہٹا دیا گیا جبکہ زائرین کو قریب جانے سے روکنے کے لیے ایک چھوٹی سی رکاوٹ کھڑی گئی ہے۔

پابندیاں ختم ہونے کے بعد مطاف میں زائرین بغیر سماجی فاصلے کے  طواف کی اجازت ہوگی۔ حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور ‏‏زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک لازمی ہوگا۔

علاوہ ازیں عوامی مقامات، ہوٹلز اور ریستورانوں میں عائد کرونا پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔  محکمہ صحت کے مطابق ویکسی نیشن کی کامیاب مہم کے بعد پابندیاں ختم کی گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں