اشتہار

جام کمال تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم پر صوبائی وزیر داخلہ کا بڑا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو  نے پاکستان ڈیموکریٹک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بی اے پی کو توڑنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،  پی ڈی ایم کےغبارےسےبہت جلد ہوا نکل جائےگی، بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین باشعور  ہیں اور امید ہے کہ تمام ساتھی ساتھی جلد پی ڈی ایم کی سازشوں کو پہچان لیں گے۔

ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ 24تاریخ کوباپ کےتمام اراکین متحد ہوکرپی ڈی ایم کامقابلہ کریں گے، پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں، پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: جام کمال نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا تھا، کور کمیٹی نے اس کی توثیق کی: ظہور بلیدی

انہوں نے کہا کہ جام کمال  کی قیادت میں صوبائی حکومت پہلےسے زیادہ مضبوط ہے، بلوچستان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

دوسری جانب بلوچستان کے سابق وزیر اور بی اے پی کے منحرف رہنما میر اسد اللہ بلوچ نے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقاتیں جام کمال کررہے ہیں، ہم جام کمال کی ناانصافیوں کےخلاف کھڑے ہیں، اب مائنس جام  کمال کےعلاوہ کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 اکتوبرکو اسمبلی میں40اراکین بولیں گے تو پتہ چل جائےگا،  جگ ہنسائی سےبچنےکیلئےجام کمال کومستعفی ہو جانا چاہیے، ہم 14ناراض اراکین تاحال اپنےمؤقف پر قائم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں