اشتہار

خوشخبری: سعودی عرب آنے والے غیرملکیوں کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے وزٹ ویزے پر مملکت آنے والے غیرملکیوں کے لیے مفت کورونا ویکسینیشن کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے وزٹ ویزے پر مملکت میں موجود افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ ویکسین مفت میں دینے کا اعلان کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت صحت نے وزٹ ویزے پرموجود غیر ملکیوں کی سہولت کے لیے مملکت کے مختلف شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز مخصوص کیے ہیں، تارکین وطن کے لیے خصوصی رابطہ نمبر بھی جاری ہوا ہے۔

- Advertisement -

ٹول فری نمبر 937 پرکال کرکے ان ویکسینیشن سینٹرز کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

قبل ازیں وزارت صحت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے مفت ویکسینیشن کی سہولت جاری کرتے وقت کہا تھا کہ دوسرے مرحلے میں وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ویکسینیشن کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مملکت کے آن لائن پلیٹ فارم توکلنا کے ذریعے ویکسینیشن کے حوالے سے میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی جاری کیاجاتا ہے جو وزارت صحت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوتا ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں