اشتہار

‏’صرف بلاول بھٹو غریبوں کو صحیح زندگی میسر کر سکتے ہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ غریبوں کےساتھ صرف پیپلزپارٹی کا دل دھڑکتا ہے بلاول بھٹوغریب ‏لوگوں کو صحیح زندنگی میسرکرسکتےہیں۔

سندھ کےلوگوں نےہر بار پہلے سے زیادہ ووٹ دے کر منتخب کیا حکومت میں جب آتےہیں اس دن سےہمیں ‏خطرات ہوتے ہیں جمہوریت میں ایوان میں تحریک عدم اعتمادآتی رہتی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج کاجلسہ پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ ‏ہوگا جلسے سے بلاول بھٹوخطاب کریں گے تحریک انصاف کی حکومت میں ریکارڈمہنگائی ہے ملک میں مہنگائی ‏کا طوفان ہے ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی،کسی کےکہنےپرملک نہیں چلےگا۔

- Advertisement -

مرادعلی شاہ نے کہا کہ غریبوں کےساتھ صرف پیپلزپارٹی کا دل دھڑکتا ہے ملک میں آئین کی حکمرانی ‏ہوگی،کسی کے کہنے پرنہیں چلیں گے صرف بلاول بھٹوغریب لوگوں کوصحیح زندنگی میسرکرسکتےہیں کبھی ‏حکومت کی پرواہ نہیں کی،نہ ذاتی اناکی وجہ سےکسی کونقصان پہچایا بلاول بھٹواس بھیانک دورسےعوام کو ‏نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹو کو راولپنڈی میں شہیدکرکےہم سےچھیناگیا بینظیربھٹوکی جائےشہادت کو سازش کے ‏تحت دھویا گیا آصف زرداری نے18ویں ترمیم سےاختیارات پارلیمنٹ کو دیے آصف زرداری نے بلوچستان کو حقوق ‏دیے، سندھ کےلوگوں نےہمیشہ پیپلزپارٹی کوووٹ دیےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں