تازہ ترین

پابندیوں میں نرمی؛ سعودی مساجد سے متعلق اہم وضاحت

سعودی عرب نے کورونا وبا میں کمی اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے بعد وبا سے بچاؤ کے لیے عائد پابندیوں ‏میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت اسلامی امور نے واضح کیا ہے کہ ایس اوپیز میں نرمی کے فیصلےکا نفاذ مساجد پر لاگو نہیں ہوگا مساجدکو ‏ایس اوپیز میں نرمی کے فیصلےسےاستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مساجد میں پہلے کی طرح ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےگا ایس اوپیزمیں ‏نرمی نہ کرنےکافیصلہ مساجدکی خصوصیات کی وجہ سےکیاگیا۔

وزارت کے مطابق مساجدمیں ہر عمر کے مختلف نمازیوں کی وجہ سےیہ فیصلہ کیاگیا ہے ہرنمازی کی صحت ‏کی جانچ پڑتال ممکن نہیں، اور بعض مساجدمیں داخلےسے پہلےتوکلناایپ پر اسٹیٹس دیکھنا ممکن نہیں ہوتا، ‏نمازیوں میں سماجی فاصلےکےخاتمےکافیصلہ حالات کےمطابق کیاجائےگا۔

سعودی عرب میں آج سے پابندیوں میں نرمی کا اطلاق ہوگا، شہری اجتماعات منعقد کرسکیں گے جبکہ کھلے ‏مقامات پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کے لیے اب ماسک کی پابندی لازمی نہیں ہوگی تاہم ان ‏بند مقامات میں ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔

دوسری جانب مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں پوری گنجائش کے مطابق زائرین کو آنے ‏کی اجازت دے دی گئی، ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے زائرین عمرہ ادا کرسکیں گے۔

ذہن نشین رہے کہ شادی ہالوں میں ہونے والی تقاریب میں اب تعداد کوئی پابندی نہیں ہو گی تاہم اس میں شریک ‏افراد کو ماسک سمیت باقی احتیاطی تداابیر پر عمل کرنا ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -