اشتہار

قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں‌ کا بلا تفریق احتساب ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بلاتفریق احتساب ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا، گزشتہ 30 سالوں میں پی پی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کچھ نہیں دیا بلکہ قومی خزانہ لوٹ کر ووٹرز کا معاشی قتل کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لٹیروں کا ٹولہ  ہے،وہ کیسے احتساب کرسکتا یا اُس کی حمایت کرسکتا ہے؟ جو خود چور اور لٹیرے ہوں وہ کس منہ سے احتساب کی بات کرسکتےہیں، پی ڈی ایم کا ٹولہ چورمچائےشور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے، جو احتساب سے بچنے کے لیے کوشاں ہے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اس کابلاتفریق احتساب کرناہوگا، چاہے اس کاتعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا گروہ سے ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی سابقہ حکمرانوں کا دیا ہوا تحفہ ہے، حکومت  معیشت کی مضبوطی کیلئے کوشش کررہی ہے،  مشکلات عارضی ہیں، غربت کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کو لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے، معاشی نہ ہمواری غربت میں اضافےکا سبب بن رہی ہے، احساس پروگرام، روزگار، صحت انصاف کارڈ سے غربت میں کمی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں