تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ویڈیو بنانے کیلئے سرعام اسلحہ لہرانا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کےلیے اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنانا شہری کو مہنگا پڑگیا، سرعام اسلحہ لہرانے کے الزام میں پولیس نے سیاہ فام کو گرفتار کرلیا۔

جب سے سوشل میڈیا پلیٹ متعارف ہوئے ہیں صارفین اپنی ویڈیو بناکر ان پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہیں تاکہ مداحوں اور چاہنے والوں کو تفریح فراہم کرسکیں لیکن بعض اوقات سڑک پر سرعام ایسی ویڈیوز بنانا مشکل میں ڈال دیتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ مغربی ملک میں پیش آیا جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر بہت وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو کس ملک کی ہے ابھی تک واضح نہیں ہوسکا تاہم قومی امکان ہے کہ یہ ویڈیو کینیڈا کی ہے جو تقریباً 1 برس پرانی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاہ فام شخص اسٹور سے پستول ہوا میں لہراتا ہوا نکلا، پھر پستول کا رخ کیمرے کی طرف کردی اور کچھ پیسے نکال کر پھینکنے لگا۔

کچھ دیر پر اسی شخص کو پولیس نے چاروں طرف سے گھیر کر گرفتار کرلیا جس کی وجہ سر عام اس طرح اسلحہ لہرانا بنی۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ سیکڑوں صارفین کی جانب سے اب بھی تبصرے جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -