منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

دبئی: مسافروں کیلئے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کسٹمز نے مسافروں کا سامان محفوظ رکھنے کیلئے اسمارٹ لاکرز متعارف کرا دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کسٹمز نے تجارتی اشیا یا ان باؤنڈ ٹرانزٹ مسافروں کے قیمتی سامان کو محفوظ طور پر رکھنے کے لیے ‘آئی باکس’ اسمارٹ لاکرز کا اجرا کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اقدام سے مسافر اپنی قیمتی اشیا بغیر ڈیوٹی ادا کیے ایئرپورٹ کسٹم سینٹر میں رکھ سکیں گے جبکہ ملک سے روانگی سے قبل سیلف کلیئرنس سروس کے ذریعے سامان واپس لیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

دبئی کسٹمز کا اسمارٹ لاکرز پراجیکٹ ہوائی اڈے پر قیمتی کارگو کے لیے لاجسٹکس اور ہینڈلنگ سروسز کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے، آئی باکس سسٹم کے تحت سامان کی ترسیل جلد یقینی بھی ہوجائے گی۔

ایئرپورٹ پر مسافر کو لاکر پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا، اپنے فون نمبر پر بھیجے گئے او ٹی پی کوڈ کو لاکر کھولنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے، اس طرح مسافر بغیر کسی کاغذی کارروائی کے آن لائن اسٹوریج فیس ادا کر سکتا ہے۔

دبئی کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل احمد محبوب مصباح کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاکرز ہر لحاظ سے محفوظ ہوگا اس اقدام کے ذریعے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کو بھی تقویت ملے گی۔

دریں اثنا کسٹم حکام کے دیگر عہدیداروں نے کہا کہ مسافروں کو فوری اور آسان سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں