اشتہار

قتل کیس: ’بابا رام رحیم‘ کو عدالت نے کڑی سزا سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

پنچکولہ: بھارت میں رنجیت سنگھ قتل کیس میں پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی نے بابا رام رحیم سمیت 5 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجیت سنگھ قتل کیس میں پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی نے ڈیرا سچا سودا کے گرمیت رام رحیم اور 4 دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے رام رحیم پر 31 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور دیگر ملزمان پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدالت نے رنجیت قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ کرو چھیتر کے رہائشی رنجیت سنگھ کو 10 جولائی 2002 کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

رنجیت قتل کیس میں 8 اکتوبر کو ہریانہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے گرمیت رام رحیم، اس وقت کے ڈیرا منیجر کرشنا لال، اوتار، جسبیر اور سبدل کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں جج ڈاکٹر سشیل کمار گرگ نے تقریبا ڈھائی گھنٹے بحث کے بعد ملزمان کو قصوروار قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گرمیت رام رحیم کو سادھویوں سے جنسی استحصال کے معاملے پر 20 سال کی سزا ہوچکی ہے اس کے علاوہ وہ صحافی چھترپتی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

خیال رہے کہ 10 جولائی 2002 کو ڈیرا سچا سودا کی منیجمنٹ کمیٹی کے رکن رنجیت سنگھ کا اس وقت قتل ہوا تھا، جب وہ اپنے گھر سے کچھ ہی دوری پر جی ٹی روڈ کے ساتھ متصل اپنے کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو چائے پلاکر واپس گھر جارہے تھے۔

قاتلوں نے اپنی گاڑی جی ٹی روڈ پر کھڑی رکھی اور رنجیت سنگھ پر گولیاں برسادیں، فائرنگ کے ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

قاتلوں میں پنجاب پولیس کا کمانڈو سب دل سنگھ، اوتار سنگھ، اندرسین اور کرشن لال ملزم تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ رنجیت سنگھ کا قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے استعمال کئے گئے ہتھیار ڈیرے میں جاکر جمع کروا دیئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں