اشتہار

شمالی کوریا کا آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، میزائل تجربوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے آبدوز سے لانچ کئے جانے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، میزائل جدید ترین کنٹرول گائیدنس تیکنالوجی نظام سے آراستہ ہے۔

شمالی کوریا نے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل سمندر میں مشرق کی جانب ناقابل شناخت بیلسٹک میزائل سمندر میں داغا۔

- Advertisement -

جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے رواں ہفتے شمالی کوریا نے ایٹمی صلاحیت کے حامل سپر سونک میزائل اور کروز میزائل کے تجربات کیے تھے تاہم اس بار آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب میزائل تجربوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے ، ہنگامی اجلاس امریکہ اور برطانیہ کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں