اشتہار

خاتون کے ساتھ پیش آیا افسوس ناک واقعہ (مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید)

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں بیٹی کے سامنے بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری شہر اسکندریہ میں عمارت کے گیٹ پر شوہر نے بیوی پر حملہ کیا اور اس کے منہ پر یکے بعد دیگر گھونسے مارے، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سفاک شوہر پولیس کی حراست میں ہے جس نے اپنی بیٹی کے سامنے اس کی ماں کو ظلم کا نشانہ بنایا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کے شوہر کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شہری نے اپنی بیوی کو مارا پیٹا اس دوران بیٹی حواس باختہ اور سہمی ہوئی نظر آئی، پڑوس سے آئی دوسری خاتون نے عورت کو بچایا۔

مصری پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، دیگر قانونی کارروائی بھی کررہے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ شوہر کے خلاف اس کی بیوی اور بیٹی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جس کی روشنی میں قانونی کارروائی شروع کی، متاثرین کو انصاف فراہم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں