اشتہار

چائے میں دودھ کیوں ملایا جاتا ہے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

چائے کو پاکستانی شہریوں کا پسندیدہ مشروب قرار دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ بیشتر افراد کےلیے شاید چائے کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

چائے ایسا مشروب ہے جسے پاکستانی شہری صبح و شام بہت شوق سے نوش کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چائے یا قہوے میں دودھ کیوں شامل کیا جاتا ہے؟

یقیناً یہ سوال آج تک قارئین کے ذہنوں میں آیا ہی نہیں ہوگا یا شاید کچھ افراد کے ذہنوں میں موجود ہو یہ سوال لیکن اس کا جواب نہیں ڈھونڈ سکیں ہوں گے۔

- Advertisement -

یہ بات تو اکثر لوگ جانتے ہوں گے کہ چائے کا رواج برطانوی سامراج نے برصغیر کو دیا ہے یعنی برطانیہ سے برصغیر آئی ہے اور ہم نے انہیں سے چائے بنانے کا طریقہ سیکھا ہے۔

چوں کہ چائے برطانیہ سے اس خطے میں ہجرت کرکے پہنچی اسی لیے چائے کو اسٹیٹس سمبل سمجھا جاتا تھا کیوں کہ اس دور میں چائے کی پتہ بہت زیادہ قیمتی اور مہنگی ہوتی تھی۔

چائے پینے کےلیے لوگ چینی کپ کا استعمال کرتے تھے اور گرم چائے کی وجہ سے سرامکس ٹوٹ جاتی تھی اسی لیے 18 ویں صدی میں سرامکس کو ٹوٹنے سے بچانے کےلیے انگریزوں نے دودھ کی صورت میں حل تلاش کیا گیا۔

چینی کپ میں پہلے دودھ کو ڈالا جاتا اور پھر چائے کو انڈیلا جاتا، ٹھنڈا دودھ چائے کو اتنا ٹھنڈا کردیتا کہ کپ ٹوٹ نہ سکے جبکہ اس مشروب کی تلخی بھی گھٹ جاتی یعنی ایک اضافی فائدہ مل جاتا۔

اس زمانے میں پتی کی قیمتی اور مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب لوگ دودھ میں چٹکی بھر پتی ملاتے تھے جب کہ امیر افراد تیز پتی کی چائے کم دودھ کے ساتھ پینا پسند کرتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں