تازہ ترین

‏’عالمی کانفرنس میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر اتفاق‘‏

افغان وزیرخارجہ امیر متقی نے کہا ہے کہ روس میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں افغانستان کے منجمد اثاثوں ‏کی بحالی پراتفاق ہوا ہے۔

ماسکو میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے بعد افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ شریک ممالک نے امریکا پر ‏منجمدفنڈز بحال کرنے پر زور دیا ہے روسی میزبانی میں جن ممالک نےحمایت کی قابل تعریف ہے۔

امیرمتقی نے کہا کہ تمام شرکا نےافغانستان کےمنجمد اثاثےبحال کرنے پراتفاق کیا افغانستان کےمنجمداثاثےافغان ‏عوام کےہیں اس معاملےکوسیاسی حالات سے نہیں جوڑاجائے شرکانےاتفاق کیاہےکہ طالبان حکومت سے ‏رابطےمیں رہاجائے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کو زبردستی اقتدار سے نہیں ہٹایا سابق حکمران خود ملک چھوڑ کر فرار ہوئے ‏ہیں ہماری حکومت میں اصلاحات جاری ہیں سابق حکومت کے5لاکھ ملازمین اب بھی کام جاری رکھےہوئےہیں۔

روس نے افغانستان میں استحکام کے لیے طالبان کے اقدامات کو تسلیم کیا ہے تاہم اس بات پر تشویش کا اظہار ‏کیا ہے کہ افغان سرزمین پر دیگر دہشت گرد تنظمیں خطے کی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

روسی وزیرخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی بحران اور مزید مہاجرین کی ہجرت کو روکنے کے لیے ‏کابل کو ’’ موثر ‘‘ امداد فراہم کرے۔

یہ مذاکرات روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے گزشتہ ہفتے خبردار کرنے کے بعد ہو رہے ہیں، روسی صدر نے خبردار ‏کیا تھا کہ داعش کے جنگجو افغانستان میں جمع ہو رہے ہیں تاکہ روس کے ساتھ سابقہ سوویت جمہوریہ میں ‏اختلاف پھیلایا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -