منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان تاریخ میں پہلی بار انفوفش کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت کی زبردست کارکردگی اور اقدامات کی بدولت پاکستان تاریخ میں پہلی بار انفو فش کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی سیکرٹری وزارت بحری امور رضوان احمد کو انفوفش کا چیئر مین مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے آج عہدہ سنبھالتے ہی گورننگ کونسل کے35ویں آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سری لنکا، تھائی لینڈ، فلپائن، بنگلا دیش، فجی، ملائیشیا، مالدیپ، ایران سمیت ورلڈفش سینٹر اور این اےسی اے  نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیرعلی زیدی نے گورننگ کونسل کے35ویں ورچوئل اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفوفش کے کامیاب 35 سال مکمل ہونے پر خوشی ہے،انفو فش ماہی گیری کے ساتھ آبی زراعت، ماحولیات، مشاورت پربھی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت بحری امور نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پیشرفت کی ہے،فشنگ کو عالمی معیارکے مطابق لانے کے لیے پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ حکومت کامیاب جوان پروگرام کےتحت ماہی گیروں کو قرضہ دےگی، جس سے غریب ماہی گیر بااختیار اور باصلاحیت ہوجائیں گے،حکومت کے اس اقدام سے معیشت کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا، پروگرام سےکم آمدنی والے ماہی گیروں کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔ علی زیدی نے مختلف ممالک کے نمائندگان کو یقین دہانی کرئیا کہ انفوفش پاکستان میں آبی زراعت کو سازگار بنانےکیلئے مددکرے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں