تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

الیکشن کمیشن پر الزامات، اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت اعظم سواتی اور ان کے وکیل پیش نہ ہوئے ، اعظم سواتی کے وکیل کے معاون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا ، جس میں مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کی مہلت دینےکی استدعا مسترد کر دی اور اعظم سواتی کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزامات عائد کرنے کے معاملے میں وفاقی وزیر ریلوے اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو 21 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے گئے تھے، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے وزرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر نوٹس لیتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا کو 16 ستمبرکو فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

خیال رہے کہ اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر پیسے لینے اور فواد چوہدری نے چیف الیکشن پر نوازشریف سے رابطے کا الزام عائد کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی جانب سے پریس کانفرنس میں عائد کیے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -