اشتہار

شاہ رخ کی بیٹے سے ملاقات کے دوران کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان پہلی دفعہ ممبئی کی آرتھر جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے شاہ رخ خان جیل پہنچے، انہوں نے جیل میں انٹرکوم کے ذریعے اپنے بیٹے سے 18 منٹ گفتگو کی۔

آریان خان نے جیل میں والد کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو دیے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے بعد سے یہ آریان خان کی اپنی فیملی سے پہلی ملاقات تھی جو ان کے والد سے تھی۔

یہ پڑھیں: آریان کی درخواست ضمانت پھر مسترد

یہ ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے یہ علاقہ خالی کرالیا گیا تھا، ملاقات کے دوران کورونا کی وجہ سے آریان اور شاہ رخ کے درمیان ایک گرل اور شیشے کی دیوار تھی۔

جیل سے باہر نکلنے کے بعد شاہ رخ نے وہاں موجود خواتین سے ہاتھ جوڑ کر ملاقات بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منشیات کیس میں آریان کی ضمانت کی درخواست ممبئی سیشن کورٹ نے مسترد کردی تھی، بیٹے کی ضمانت کے لیے شاہ رخ خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے اداکار کے بیٹے کو 2 اکتوبر کی رات کروز شپ پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں