اشتہار

‘ نصف پلیٹ’ بچوں کو پھل و سبزیوں کی جانب راغب کرنے کا نسخہ

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کے بچے پھل اور سبزیوں سے بھاگتے ہیں تو یہ نسخہ آزماکر دیکھیں،اس تدبیر سے بچے پھل اور سبزیوں کی جانب راغب ہوسکتے ہیں۔

امریکی ریاست پینسلوانیا کے ماہرین کہتے ہیں کہ بچوں کی ہر غذا میں پھل اور سبزیوں کی تجویز امریکی غذائی ہدایات میں عرصے سے شامل ہے لیکن بچے اس جانب راغب نہیں ہوتے۔

تو مشورہ یہ ہے کہ اگر بچے کی پلیٹ میں گوشت، چاول، برگر یا پنیر ہے تو اس کی نصف مقدار ہٹادیں اور اس کی جگہ پھل اور سبزیاں رکھ دیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ہڈیوں اور جوڑوں کی مظبوطی کیلیے بہترغذائیں کون سی ہیں؟

کھانے کی پوری مقدار کے ساتھ ساتھ پھل اور سبزیاں رکھنے سے بچے 24 فیصد زائد سبزیاں اور 33 فیصد زائد پھل کھانے لگے، لیکن جب روایتی کھانے کی مقدار کم کرکے پھل اور سبزیوں کو ان کی جگہ رکھا گیا تو اس کے سب سےاچھے نتائج برآمد ہوئے یعنی سبزیوں کا استعمال 41 اور پھلوں کا استعمال 38 فیصد بڑھا۔

مذکورہ تحقیق پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہیومن انجیسٹو بیہیویئر کی ماہر باربرا رولس نے کی، ان کے نزدیک تحقیق کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہے۔

نئی تدبیر میں نصف پلیٹ کو پھلوں اور سبزیوں سے بھرنے میں اول تو کھانا ضائع نہیں ہوتا اور بچے صحت بخش غذا کی جانب مائل ہوتے ہیں، اگر کوئی ناکامی ہوتی ہے تو پھلوں اور سبزیوں کو بدل کر دیکھیں اس سے مزید فائدہ ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں