تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سعودی عرب میں ‘پراسرار’ دھند جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، اصل ماجرا کیا؟

ریاض: سعودی عرب کے مختلف شہروں اور ریجنوں میں ‘پراسرار’ دھند لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے شہر جدہ سمیت متعدد شہروں میں آج بھی دھند چھائی رہی جبکہ جازان میں موسم ابر آلود رہے گا۔

اسی طرح مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن میں بھی بدھ اور جمعرات کی شب سے لے کر صبح 8 بجے تک دھند رہی تاہم کئی شہریوں کو یہ دھند پرسرار لگ رہی ہے۔

جدہ کے رہائشیوں میں یہ بحث گرم ہے کہ شہر کی حالیہ کیفیت کو کیا نام دیا جائے، یہاں کے گرم علاقوں میں کبھی دھند نہیں دیکھی گئی تھی، کچھ کا خیال ہے کہ یہ غبار کی کیفیت ہے۔

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ جدہ میں گزشتہ 50 سال میں کبھی دھند دیکھنے میں نہیں آئی، شہر کی فضا میں غبار ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔

دریں اثنا سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر عبدالعزیز نے معاملے کی حقیقت بتا دی ان کا کہنا ہے کہ جدہ میں حالیہ کیفیت واقعی دھند ہے، غبار نہیں، حالیہ دھند کی وجہ موسمی تغیر ہے جب دن میں موسم اعتدال پر مائل ہوتا ہے اور رات کے وقت سردی مائل ہوجاتا ہے تو فجر کے قریب ایسی دھند چھا جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -