اشتہار

نمیبیا آئرلینڈ کو ہرا کر سپر 12 میں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے گیارہویں میچ میں نمیبیا نے آئرلیںڈ کی جانب سے دیا جانے والا 126 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں پورا کرلیا، کپتان ایرازمس نے نصف سنچری اسکور کی۔

آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، آٗئرلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر کرسٹس کیمفر دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

- Advertisement -

اس سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 125 رنز بناسکی تھی، پال اسٹرلنگ 38 اور کیون اوبرائن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

نمیبیا کی جانب سے جان فرائے لنک نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ویزے نے دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ویزے کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں