اشتہار

روسی صدر کا حزب اللہ سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کو تسلیم کر لیا۔

روسی میڈیا کے مطابق صوبوں کے سربراہوں سے گفتگو میں صدر پیوٹن نے حزب اللہ کو لبنان میں اہم سیاسی ‏قوت اور اس کے سیاسی کردار کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ سے متعلق ممالک کی اپنی رائے ہے اور ہمارا نقطہ نظر الگ ہے ہمارے نظریات کے ‏مطابق حزب اللہ لبنان میں اہم سیاسی طاقت ہے۔

- Advertisement -

روسی صدر نے کہا کہ لبنان میں خون خرابے کو روکنے کی پالیسی پر گامزن روس تمام لبنانی قوتوں سے رابطے ‏میں ہے، لبنان کی سیاسی طاقتوں سے بات چیت ہوتی ہے اور مستقبل میں بھی گفتگو جاری رکھیں گے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ لبنان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کسی بھی ٹکراؤ کے بغیر مشترکہ مفادات کی بنیاد ‏پر اتفاق ہوجانے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان کے حالیہ حالات اور بیروت میں مظاہرین پر گولیاں برسانے کے بعد پیدا شدہ صورتحال میں ‏روسی صدر کا یہ بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں