اشتہار

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا بھارت کیخلاف پاکستانی بالرز کو قیمتی مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے قومی ٹیم کے باؤلروں کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ہے، انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کےاہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کیلئے کیسی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز باؤلر مشتاق احمد نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر روہت شرما کو جلدی آؤٹ کرکے واپس پویلین بھیجنے کا گر بتا دیا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما وقت لے کر بیٹنگ کرتے ہیں اور وہ کافی سمجھ دار کرکٹر ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ابتدائی اوورز میں ان سوئنگ بولنگ سے روہت کو جلدی آؤٹ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ روہت شرما باؤنسر بال کو بھی بہت اچھا کھیل لیتے ہیں تو اگر مخالف ٹیم کی جانب سے فیلڈنگ کو اچھی طرح سیٹ کیا جائے تو اس کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ویرات کوہلی کو جلد آؤٹ کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ اگر وہ لمبی اننگٓز کھیل گئے تو بہت مشکل ہوجائے گی۔

مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ سفید گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی لہٰذا کوہلی کو آؤٹ کرنے کے لیے فیلڈنگ کا معیار اور پوزیشن بہت معنی رکھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں