اشتہار

ترکی کا 10 ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر کرنیکا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی نے 10 ملکوں کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے دس مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، ترک صدر ‏اردوان کا کہنا ہے کہ بعض ممالک کے سفیر ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔

ترک صدر نے امریکا، کینیڈا، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالیںڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئیڈن کے سفیروں کو ملک بدر ‏کرنے کا عندیہ دے دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ان مغربی ممالک کے سفیروں نے غداری اور بغاوت کی پاداش میں مقدمات کا سامنا کرنے والے عثمان ‏کوالا کی حمایت میں بیان دیا تھا۔

ان ممالک کے سفیروں نے عثمان کوالا کے زیر سماعت مقدمے پر تبصرہ بھی کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں