بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

انگلینڈ‌ کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں‌ سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 56 رنز کا ہدف باآسانی 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلش اوپنر جیسن رائے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جونی بیرسٹو 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، معین علی 3 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، جوز بٹلر 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  اکیل اور روی رامپال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 14.2 اوورز میں 55 رنز پر ڈھیر کردیا، ویسٹ انڈین ٹیم کا صرف ‏ایک کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکاتھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیندل سیمنز 3 اور ایون لیویز 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شیرمن ہٹمائر 9، ڈیوئن براوو 5 رنز بنا کر چلتے بنے تھے۔

نکلوسن پورن ایک اور کپتان کیرون پولارڈ 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تھے۔

عادل رشید نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹائمل ملز اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں کینگروز نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں