بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے یہ سنگ میل شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے خلاف عبور کیا۔
شکیب الحسن نے پاکستان کے نامور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ وہ اب تک 39 وکٹیں لے کر نمبر ون پوزیشن پر تھے۔
بنگلادیشی اسپنر نے اس میچ میں اب تک دو وکٹیں حاصل کر لی ہیں جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 41 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے لیستھ ملنگا ہیں جب کہ چوتھے پر پاکستانی اسپنر سعید اجمل اور پانچویں پر سری لنکن اسپنر مینڈس ہیں۔