دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی خواہش پوری ہوگئی۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا انتہائی اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جس میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا۔ویرات کوہلی نے57، ریشبھ پنتھ نے39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
قومی ٹیم کے گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے تین انتہائی اہم کھلاڑیوں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کی وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی دو، شاداب خان اور حارث رؤف ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Icc t20 world cup match pak vs india pic.twitter.com/pxpIOYhiFG
— ₩@JiD M@¥O (@Wajidalimayo87) October 24, 2021
اننگز اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ہوسٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے میچ سے پہلے تین اہم وکٹیں لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، آپ کامیاب ہوگئے، اب کیسا لگ رہا ہے؟‘۔
شاہین شاہ آفریدی نے کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہی کوشش تھی کہ جلد وکٹیں لیں، جوپلان تھا اس کے مطابق بولنگ کی، کوشش یہی تھی بھارت کو کم سے کم اسکور تک محدود کریں۔
انہوں نے کہا کہ تین اہم کھلاڑیوں کو شکار بنانے کی خواہش پوری ہونے پر بہت خوش ہوں۔