جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو ‏بھجوا دیا ہے۔

ترجمان گورنرہاؤس نے جام کمال کے استعفی موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گورنربلوچستان نےجام کمال کااستعفیٰ منظورکرلیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کے بعد آئینی طور پر صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے، نئے وزیراعلیٰ بلوچستان حلف لینے کے بعد اپنی کابینہ بنائیں گے۔

یاد رہے کہ جام کمال خان کے خلاف 20 اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، 65 اراکین پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے 33 ارکان نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔

گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی کارروائی کا ایجنڈا بھی جاری کیا تھا، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کل 25 اکتوبر کودن 11 بجے ہونا تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں