جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’بھارت کو بدترین شکست دے کر پاکستانی کرکٹ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دپیش کرتے ہوئے کہا کہ ’قوم کو آپ سب پر فخر ہے‘۔

وزیراعظم نے کپتان بابراعظم کو قیادت اور عمدہ بلے بازی جبکہ شاہین آفریدی کو عمدہ گیند بازی اور محمد رضوان کو اچھی بلے بازی پر خصوصی مبارک باد بھی پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں تاریخی میچ اپنی ٹیم کے ہمراہ دیکھا۔ اُن کے ہمراہ مشیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر حماد اظہر بھی موجود تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

 

آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کوبدترین شکست دی، پاکستانی کرکٹ ٹیم نےہم سب کاسرفخرسےبلندکردیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ دنیاکےبہترین کرکٹر اور ہمارےوزیر اعظم کےساتھ پاکستان کی فتح دیکھی، میچ کے دوران عمران خان کی بصیرت اورکھیل کےتجزیےسے لطف اندوز بھی ہوا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شاہین آفریدی نے تین اہم کھلاڑیوں روہت شرما، راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وفاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر قابل ذکر شخصیات نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی دعا بھی کی۔

شہباز شریف کی مبارک باد

بلاول بھٹو زرداری کی مبارک باد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں