اشتہار

سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی قومی کرکٹ ٹیم کو منفرد انداز میں مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے ‘موقع موقع’ کہہ کر پاکستانی ٹیم کو منفرد اندار میں مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ ہر لمحہ پُرجوش’ میں سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کی اور آج ہونے والے تاریخی میچ کا آنکھوں دیکھا احوال بتایا۔

سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت عزت دی، میں تو ہر کسی کو کہہ رہا تھا کہ آج ہم اس لئے جیتے ہیں کہ ‘ ہم نے” اے  اسپورٹس ” متعارف کرادیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اے اسپورٹس: پاکستان کے پہلے ایچ ڈی چینل کی نشریات کا آغاز

سلمان اقبال نے بتایا کہ آج نوے فیصد میدان انڈین سپورٹر سے بھرا ہوا تھا جبکہ پاکستانی شائقین آٹے میں نمک برابر تھے، لیکن اس کے باوجود ان لوگوں میں بہت جوش ولولہ تھا، میرے خیال میں آزادی کے بعد آج لوگوں میں ایسا جوش ولولہ دیکھا۔

اے آر وائی نیٹ ورک کےصدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ آج تاریخی فتح کے بعد ہم نے موقع موقع کے نعرے لگاکر گلے خراب کرلیے جبکہ بھارتی شائقین کرکٹ کا یہ عالم تھا کہ وہ میچ ختم ہونے سے قبل ہی میدان سے جانا شروع ہوگئے تھے۔

سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شارجہ میں پاکستان انڈیا کے بہت مقابلے دیکھے، مجھے میانداد کا تاریخی چھکا بھی یاد ہے اس وقت بھی میں گراؤنڈ میں موجود تھا، اس وقت بھی میرے گلے کی آواز ایسی ہی تھی جیسے آج ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں