اشتہار

سعودی عرب: غیرملکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مارکیٹنگ اور معاون انتظامی شعبوں میں بھی غیرملکی کام نہیں کرسکتے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے مارکیٹنگ اور معاون انتظامی پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب مذکورہ دونوں پیشوں پر غیرملکی کام نہیں کرسکتے۔

- Advertisement -
وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی

وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد الراجحی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مقامی شہریوں کو ملاقات کے مواقع میسر آئیں گے، بالخصوص سعودی نوجوانوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ آج مارکیٹنگ اور معاون انتظامی پیشوں کو سعودی نوجوانوں کے لیے مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ دونوں پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے سے مقامی نوجوانوں کے لیے مناسب اسامیاں پیدا ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں