تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دوران پرواز پیراگلائیڈرز آپس میں ٹکرا گئے، پھر کیا ہوا؟ بچے ویڈیو نہ دیکھیں

انقرہ: ترکی میں ایئرگیمز فیسٹول کے دوران دو پیراگلائیڈرز کا فضا میں ہی تصادم ہوگیا جس کے باعث دونوں آپس میں الجھ گئے اور براہ راست سمندر میں آگرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک ساحلی علاقے ‘اولودیز’ میں پیراگلائیڈنگ کے دوران دو گلائیڈرز غفلت کے سبب آپس میں ٹکرائے، اس طرح ان کے پیرشوٹس الجھ گئے اور ہوا میں توازن برقرار نہ رہنے کے باعث سیدھے سمندر میں گر پڑے، سطح پر پانی کے بجائے زمین ہوتی تو جانی نقصان کا بھی خطرہ تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حادثے کی وجہ سے متاثرہ پیرگلائیڈرز کی حالت غیر ہوگئی تاہم انہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور دونوں کی حالت بھی بہتر ہے۔

اطراف میں موجود لوگوں نے خطرناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کیے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیراگلائیڈرز کس تیز رفتاری سے فضا سے سمندر کی طرف آئے۔

بعد ازاں فوری طور پر ریسکیو عملہ کشتی کے ذریعے متاثرین تک پہنچا اور انہیں مدد فراہم کی، پیراگلائیڈرز کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -