اشتہار

بینائی سے محروم ایتھلیٹ : ویڈیو دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انسان کی زندگی میں مصیبت اور آزمائش کسی بھی شکل میں کبھی بھی آسکتی ہے کئی بار تو اتنی بڑی مصیبت آن پڑتی ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

بہت سے لوگ ان مصیبتوں سے اتنے پریشان اور مایوس ہوجاتے ہیں کہ ان کی زندگی سے جوش، امید، ایمان جیسے جذبات غائب ہو جاتے ہیں لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ اگر انسان کے حوصلے بلند ہو اور اس کی قوتِ ارادی مضبوط ہو تو بڑی سے بڑی مشکل بھی چھوٹی لگنے لگتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anthony S. Ferraro (@asfvision)

- Advertisement -

ایک ایسا ہی مظبوط اعصاب کا مالک بصارت سے محروم امریکی پیرا اولمپک ایتھلیٹ انتھونی فیرارو بھی ہے جسے پہلی نظر میں دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ یہ شخص دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس عظیم انسان نے اپنے بلند حوصلوں اور مضبوط قوت ارادی سے اپنا آپ منوالیا ہے، انتھونی فیرارو روز مرہ کے کام بخوبی اور احسن طریقے سے انجام دیتا ہے۔

کیا نابینا انتھونی کی سرگرمیاں صرف بنیادی چیزوں تک محدود ہیں؟ ہرگز نہیں، انتھونی ایک شوقین اسکیٹ بورڈر، ایک حوصلہ افزا اسپیکر اور ایک گٹارسٹ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anthony S. Ferraro (@asfvision)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے کتے کو نیویارک کی مرکزی سڑکوں اور عوامی مقامات پر سیر کے لیے لے جاتا ہے۔

اس کی انسٹا گرام کی ویڈیوز بہت وائرل ہورہی ہیں جس میں اس نے دکھایا ہے کہ وہ روزمرہ کےمعمولات سے کیسے نمٹتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anthony S. Ferraro (@asfvision)

کچھ روز قبل انتھونی نے اپنی شادی کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انی دلہن نے بے انتہا قیمتی اور دیدہ زیب کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں