منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رضوان کا نیا اعزاز، ویرات کوہلی ریکارڈ کا پاش پاش

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بہترین اوسط کے ساتھ ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی میں رنز بنانے کی اوسط اس وقت 52 اعشاریہ 77 ہے جبکہ ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک ہزار رنز 52 اعشاریہ 72 کی اوسط کے ساتھ مکمل کیے تھے۔

اس کے ساتھ ہی محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق محمد رضوان نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ 838 رنز بنا رکھے ہیں اور وہ اب تک کے ٹاپ اسکورر ہیں، دوسرے نمبر پر کپتان بابر اعظم ہیں جنہوں نے موجودہ کیلنڈر سال میں 596 رنز بنا رکھے ہیں۔

یہی نہیں محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی نے بطور اوپنر 1000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی گذشتہ روز اپنے نام کیا تھا۔

اوپنرز  نے یہ اعزاز صرف سترہ میچوں میں حاصل کیا ہے، اس سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے بازوں کی جوڑی پارٹنر شپ میں 1000 رنز نہیں بنا سکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں