بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

شعیب اختر سے بدسلوکی، انکوائری کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی کرکٹ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے کی گئی بد سلوکی پر پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز سے متعلق معاملے پر پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان معاملےکی تحقیقات کریگی۔

- Advertisement -

گذشتہ روز سرکاری ٹی وی پر ورلڈکپ ٹرانسمیشن کے دوران نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد شعیب اختر نے لائیو شو میں مین آف دی میچ حاصل کرنے والے حارث روف کی کارکردگی کی خوب تعریف کی جو میزبان اینکر کو پسند نہ آئی۔

گفتگو کے دوران اینکر نے شاہین شاہ آفریدی کا ذکر کیا تو شعیب اختر نے وضاحت کی کہ وہ حارث رؤف کی بات کررہے ہیں جس پر اینکر جذبات میں آگئے اور لائیو پروگرام میں شعیب اختر کو شو سے جانے کا کہا اور فوری طور پر بریک لے لیا۔

شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز میں تلخ کلامی کے وقت ویو رچرڈز ،ڈیوڈگاور،عمر گل،راشد لطیف،اظہر محمود اور ثنا میر بھی موجود تھے۔

بریک کے بعد سرکاری ٹی وی کے اینکر نے بات بدلنے کی کوشش کی لیکن شعیب اختر اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور انہوں نے بھی لائیو پروگرام کے دوران سرکاری ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

https://youtu.be/r4aNgWAwPBc

بعد ازاں شعیب اختر نے بھی لائیو شو کے واقعہ پر اپنا ردعمل دیا، انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہا، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایسا کیوں کہا؟

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں، غیر ملکی اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ میں نے بات سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے مجھ سے معافی نہیں مانگی، اور کوئی چارہ نہیں تھا، اس لیے میں نے استعفیٰ دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں