اشتہار

تین سے گیارہ سال کی عمر کے بچوں‌ کو کرونا ویکسین لگانے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: بحرین کی حکومت نے تین سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزارتِ صحت نے سائنو فام ویکسین کے ٹرائلز کا مشاہدہ کرنے کے لیے بچوں کو ویکسین کی اجازت دینے کی سفارش کی تھی۔

وزارتِ صحت کی سفارش پر 3 سے 11 سال کے بچوں کو سائنوفارم ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔

- Advertisement -

سرکاری میڈیا کے مطابق تین سے گیارہ سال تک کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز 27 اکتوبر سے ہوگا۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کو امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین لگانے کی جلد منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے کہ کرونا وبا کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک نے دس سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ فائزر نے 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے گزشتہ ماہ ٹرائلز جمع کرانے کے بعد اس کے استعمال اجازت مانگی تھی، جس پر ماہرین کے دو پینلز نے بحث کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پہلے پینل نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام ہفتے کو ملاقات کی جبکہ دوسرا سی ڈی سی کے تحت 2 اور 3 نومبر کو ملاقات کریگا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں