اشتہار

مقبوضہ کشمیر کی جیل میں‌ قید پاکستانی کا ماورائے عدالت قتل، بھارت سے احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قید پاکستانی کی ماورائے عدالت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حراست میں قید پاکستانی شہری ضیا مصطفیٰ کے ماورائے عدالت قتل پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی قیدی کے قتل پر بھارت سےوضاحت طلب کی اور ہلاکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامورکو بتایا گیا کہ ضیامصطفیٰ2003سے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قیدتھا، جس کی ایک روز قبل ماورائے عدالت ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی ناظم الامور سے بھارت میں قید پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان نے بھارت پر واضح کیا کہ ماورائے عدالت قتل کا معاملہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے پہلے متعدد بار پیش آچکا ہے، ماضی میں بھی پاکستانی قیدیوں کو جیلوں میں قتل کیا گیا۔

پاکستان نے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے فوری تحقیقات کرنے اور  ذمہ داروں کا تعین کر کے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں