اشتہار

سعودی دارالحکومت میں ‘برف کا شہر’ آباد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں ‘ونٹر ونڈر لینڈ’ کا شاندار افتتاح کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں برف کا شہر آباد ہوگیا، ریاض سیزن میں ونٹر ونڈر لینڈ کا شاندار افتتاح کردیا گیا ہے، افتتاح کے موقع پر آسمان آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔

ونٹر ونڈر لینڈ میں ایک سو تین سے زیادہ کھیل اور تفریحات شامل ہیں۔

- Advertisement -

ونٹر ونڈر لینڈ میں ڈریم لینڈ کارنیول، آئس اسکیٹنگ، برف کا جنگل، ڈزنی آن آئس اور میوزک شو کے ساتھ سرکس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد برف کے شہر کا رخ کررہی ہے۔

The Gathering brings winter wonderland to Riyadh | Arab News PK

سعودی عرب میں ریاض سیزن اکتیس مارچ تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ 2019 میں کامیاب سیزن کے بعد اب 2022 کے لیے اس ایونٹس کے ایریا کا رقبہ 376،025 مربع میٹر تک بڑھا دیا گیا جو ریاض سیزن کے سرمائی تفریحی پروگرام میں 40 فیصد اضافہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں