اشتہار

‏’اخلاقی اقدار کی بہتری کیلئے نبی کریم ﷺ کی سیرت بہترین ذریعہ ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی بقاء اخلاقی اقدار کو مضبوط کرنے میں ہے اخلاقی اقدار کی بہتری ‏کیلئے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے رحمتہ اللعالمین اتھارٹی اخلاقیات کی قومی ‏سطح پر بہتری کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی ‏وزراء پیر نور الحق قادری، شفقت محمود، ڈاکٹر انیس احمد، صاحبزادہ سلطان احمد علی اور پروفیسر اعجاز اکرم ‏نے شرکت کی۔

اجلاس کو رحمتہ اللعالمین اتھارٹی پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ اتھارٹی کا آرڈینینس ‏جاری ہو چکا چھ ممبران پر مشتمل بورڈ کی صدارت وزیرِ اعظم خود کریں گے، بورڈ ممبران میں مقامی اور بین ‏الاقوامی سطح کے محققین شامل ہوں گے۔ اتھارٹی نوجوانوں کو بڑھتی ہوئی معاشرتی اور اخلاقی برائیوں جیسے ‏کہ منشیات کے استعمال سے روکنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ممبران کی تقرری میں میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے اسلامی خاندانی نظام اور اسکے ‏معاشرے پر مثبت اثرات پر بھی تحقیق ہونی چاہیئے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اتھارٹی اسکول، کالج، یونیورسٹی، میڈیا اور بین الاقوامی سطح پر تحقیق کے ذریعے سیرت ‏طیبہ کے پہلوؤں کے عملی زندگی میں اطلاق کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی، نشری مواد جیسے کہ ڈرامے، ‏کارٹون اور فلمیں بنائی جائیں گی جن کا مقصد اپنے کلچر اور تاریخ کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہی دینا ‏ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں