اشتہار

ریچھ نے شادی میں تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کی تقریب میں اچانک بن بلائے مہمان نے تباہی مچا دی۔

یہ دلچسپ واقعہ میکسیکو میں پیش آیا اور شادی میں موجود افراد نے ویڈیو بنا کے سوشل میڈیا پر شیئر کر ‏دی۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی پرُوقار تقریب جاری تھی اور شرکاء کھانے میں ‏مصروف تھے کہ اچانک ریچھ کی دبنگ انٹری ہوئی۔

- Advertisement -

جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں شادی میں گھس آیا اور بن بلائے مہمان نے پوری تقریب تھس نھس کر دی۔ ‏

ریچھ نے کھانے کے ٹیبل کو دھاوا بول دیا اور آزادی سے گھومتا رہا۔ اچانک جنگلی جانور کو دیکھ کر وہاں موجود ‏لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

خوش قسمتی سے ریچھ نے کسی انسانی کو نقصان نہیں پہنچایا اور کھانا کھانے کے بعد خود ہی وہاں سے چلتا ‏بنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں