تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

عنایا خان کی بہن کے اداکارہ سے متعلق دلچسپ انکشافات

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنایا خان سے متعلق ان کی بہن نے دلچسپ انکشافات کردیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں مریم نامی لڑکی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ عنایا خان اور ان کی بڑی بہن نے پروگرام ’گڈ مارننگ‘ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے عنایا کی بہن سے پوچھا کہ اداکارہ گھر میں کیسی ہیں اور باہر وہ کیا کرتی ہیں؟

عنایا کی بہن کا کہنا تھا کہ ’عنایا بناوٹی نہیں ہیں جو دل میں ہوتا ہے کہہ دیتی ہیں اور بہت زیادہ شرارتی ہیں، گھر میں سب سے زیادہ لاڈلی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’گھر میں رعب بہن کا ہوتا ہے کہ یہ کرنا ہے اور یہ نہیں کرنا۔‘

ان کی بہن نے بتایا کہ ’عنایا میری بات سنتی بالکل نہیں ہے جو دل میں ہوتا ہے وہی کرتی ہے۔

ندا یاسر نے کہا کہ والدہ تو پردہ رکھ لیتی ہیں لیکن بہن بھائی بے دھڑک بول دیتے ہیں، اس دوران پروگرام میں موجود دانش نواز نے کہا کہ ہماری تو امی نے بھی پردہ نہیں رکھا، ایک دن پروگرام میں آئی تھیں اور زیادہ کلاس لے لی تھی اس دن میں کھانا پکانا سیکھ گیا تھا۔

دانش نواز نے کہا کہ ’میں نے کہا کہ چھوڑو ان سب کو کھانا ہی پکا لیتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ عنایا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں مریم کا منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ڈرامہ سیریل میرے اپنے اے آر وائی ڈیجیٹل پر روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -