اشتہار

یو اے ای، سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو شیئر کرنیوالوں‌ کیساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نازیبا ویڈڈیو پوسٹ کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق فیڈرل پبلک پراسیکیوشن نے ایک ایسے شخص اور عورت کی گرفتاری کا حکم دیا جنہوں نے معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیو شیئر کی تھی۔

فیڈرل آف انویسٹی گیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو پر اٹارنی جنرل کو رپورٹ پیش کی تھی کہ ان کی تحقیقات کے نتیجے میں اسنیپ چیٹ پر پوسٹرز سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی شناخت ممکن ہوئی۔

- Advertisement -

بعدازاں اٹارنی جنرل نے ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ ملزمان کو عدالت میں بھیجنے سے پہلے استغاثہ مزید تفتیش کررہے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین عوامی اخلاقیات اور روایات کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں جو معاشرے کی خصوصیات ہیں۔

اس طرح کی خلاف ورزیان کرنے والوں کو جرمانہ اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کو مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کریں تاکہ قانون شکنی سے بچا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں