اشتہار

عبدالقدوس بزنجوبلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بی اے پی رہنما میر عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں، اسی کے ساتھ انہوں نے بلوچستان کی تاریخ میں دو بار وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

- Advertisement -

میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17 ویں وزیر اعلیٰ ہیں ، اس سے قبل وہ جنوری 2018 ء میں بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس نے میرعبدالقدوس بزنجو کی بطور وزیراعلیٰ تقریب حلف برداری کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تقریب حلف برداری شام چار بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی، جہاں گورنر ظہور احمد آغا میر عبدالقدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ 25اکتوبر کو میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

جام کمال کی جانب سے عہدہ نہ چھوڑنے پر ناراض اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جوکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد واپس لے لی گئی تھی۔

صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے میر جان جمالی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں