اشتہار

زین ملک اور جیجی حدید نے راہیں جدا کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد گلوکار زمین ملک اور فلسینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے بیٹی کی پیدائش کے 13 ماہ بعد ہی راہیں جدا کرلیں۔

دونوں ستاروں میں علیحدگی زین ملک کے سپر ماڈل کی ماں سے اختلاف بنے، زین ملک نے اس سارے معاملے پر طویل پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

زین ملک نے لکھا کہ ’یہ ایک نجی معاملہ ہے جسے ساری دنیا کے سامنے اچھالا گیا لیکن وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے۔‘

جیجی حدید کی فیملی کی طرف سے بھی بیان آیا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں اب ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی کے بہترین والدین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے دوران زین ملک نے جیجی حدید کی ماں پر ہاتھ اٹھایا جس پر وہ پولیس میں شکایت بھی درج کرنا چاہتی تھیں لیکن زین ملک کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔

ستمبر 2020 میں امریکی سپر ماڈل اور گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

زین ملک اور جیجی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے پوئے کیا تھا۔

زین ملک اور جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے جبکہ 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں