اشتہار

پی ٹی آئی این اے 133 ضمنی انتخابات سے آؤٹ ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو نے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف الیکشن سے باہر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی نشست حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔

پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ن لیگ نے اعتراض اٹھایا تھا، ن لیگ نے اعتراض کیا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے تائید اور تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ہے۔

- Advertisement -

ریٹرننگ افسر نے آج دوپہر ایک گھنٹے سے زائد وقت اعتراضات پر سماعت کی۔

حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب، 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کی نشست حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں، جب کہ 6 مسترد کیے گئے۔

ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن تھا، الیکشن میں حصہ لینے کے لیے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے 20 میں سے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیا۔

اس حلقے میں مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک اور نصیر بھٹہ، جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل اور جمیل منج کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جا چکے ہیں۔

دیگر امیدواروں میں حبیب اللہ، عرفان خالد، غلام فاطمہ گیلانی شامل ہیں جن کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔ کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اب 3 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔ جب کہ اپیل کا فیصلہ 9 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا، اور 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں