دبئی: افغانستان کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے گانے کی خواہش کی، جس پر شاہین شاہ آفریدی نے شرما کر گانا گانے سے انکار کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے گانا گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو جاری کی گئی۔ جس میں شاہینوں سے پوچھا گیا ہے آپ لوگوں کو کون سا گانا گانے کو کہیں گے۔
اس ویڈیو میں حسن علی کو گٹار بجاتے اور دل دل پاکستان گن گناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شعیب ملک نے جنون بینڈ کا جذبہ جنون گانے کی کوشش کی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم گانا گانے کے لیے گھبراتے ہوئے نظر آئے تو پروفیسر محمد حفیظ نے گن گنانے کو مشکل ترین کام قرار دیا۔
شاہین شاہ آفریدی سے جب گانا گنانے کا کہا گیا تو وہ تھوڑا سا شرمائے گن گنانے سے انکار کرتے ہوئے ساتھیوں سے کہا کہ ’یہ گانے وانے نہ سنو یار‘۔