پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاک افغان میچ: آئی سی سی نے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاک افغان میچ کے دوران ٹکٹ ہونے کے باوجود میدان میں داخل ہونے والے شائقین کرکٹ سے آئی سی سی نے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹی 20 میچ میں کئی تماشائیوں نے بغیر ٹکٹ داخلہ کی کوشش کی اس دوران اسٹیڈیم کا دروازہ بند کردیا گیا تھا۔

اسٹیڈیم کا دروازہ بند ہونے سے وہ شائقین بھی میچ دیکھنے سے محروم رہ گئے جن کے پاس ٹکٹ موجود تھے۔

- Advertisement -

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امارات کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔

آئی سی سی ان ٹکٹ ہولڈرز سے معذرت کرتا ہے جو دبئی اسٹیڈیم میں داخل نہ ہوسکے ایسے تمام شائقین کرکٹ ٹکٹ کمپنی ے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان میچ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا، اس دوران کچھ افراد ٹکٹ نہ ہونے کے باوجود میں اسٹیڈیم میں جانے کی کوشش کرتے نظر آئے جس کے پیش نظر گراؤنڈ انتظامیہ نے دروازے بند کردیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں