اشتہار

زین ملک اور جیجی حدید کی راہیں جدا: بیٹی کا مستقبل کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سپر ماڈل جیجی حدید سے علیحدگی کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کو بیٹی ‘خائی’ کے مستقبل نے پریشان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نژاد گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید بیٹی کی پیدائش کے 13 ماہ بعد علیحدہ ہوگئے، دونوں میں علیحدگی کی مبینہ وجہ جیجی حدید کی والدہ کو قرار دیا جارہا ہے۔

امریکی ماڈل سے علیحدگی بعد زین ملک اپنی بیٹی کے مستقبل سے متعلق پریشان نظر آتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی کی تھی۔

- Advertisement -

زین ملک نے کہا تھا کہ بیٹی’خائی‘ کی تحویل حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے سے گریز کریں گے۔

برطانوی گلوکار نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو وہ سب مہیا کرنا چاہتے ہیں جس کی وہ حقدار ہے۔

خیال رہے کہ زین ملک اور جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے جبکہ 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں