اشتہار

شہری سونے کی تلاش میں بالآخر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں شہری سونے کی تلاش میں بالآخر موت سے جاملا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مملکت کے تبوک ریجن میں پیش آیا جہاں سعودی شہری سونے کی تلاش میں جان کی بازی ہار گیا، مذکورہ شخص گڑھا کھود کر سونا ڈھونڈ رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبوک میں افواہ تھی کہ ایک خاص مقام پر موجود گڑھے میں سونا دفن ہے، سونے کی تلاش میں متعدد شہری وہاں پہنچ گئے، ہر ایک گڑھے میں دفن سونے کی تلاش میں لگ گیا۔

- Advertisement -

اسی دوران ایک شخص سونے کی تلاش میں کھدائی کرتے ہوئے گہرائی میں پہنچ گیا، بدقسمتی سے اچانک ریت کا تودہ اس پر آگرا جس کے سبب موت واقع ہوگئی۔

مقامیوں کا کہنا ہے کہ گڑھے میں ریت کے تودے میں دب کر ہلاک ہوئے والے مقامی شہری کی نعش کو کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکالا جا سکا۔

پولیس نے سونے کی افواہ پھیلانے کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں