اشتہار

‘سعودی عرب براہ راست آسکتے ہیں’ غیرملکیوں کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی جو مکمل کورونا ویکسینیشن کے بعد خروج ونہائی پر مملکت سے گئے وہ دوبارہ براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے آن لائن استفسار کیا کہ مملکت میں قیام کے دوران ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد خروج نہائی پر جانے والے دوسرے ویزے پر مملکت آسکتے ہیں؟ جس پر جوازات کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی۔

محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ بالکل ایسے تارکین وطن سعودی عرب براہ راست آسکتے ہیں، قانون کے مطابق ایسی کوئی ممانعت نہیں ہوتی،خروج نہائی پر جانے کا مطلب ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص غیر قانونی طور پر ملک بدر نہیں کیا گیا بلکہ قانونی طریقے سے مستقل طور پر مملکت سے روانہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

ایسی صورت میں کسی دوسرے ویزے پر مملکت واپسی کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی اقامہ ہولڈر وہ تارکین وطن جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں وہ کسی بھی وقت براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔

انہیں مملکت آنے کے لیے توکلنا یا صحتی ایپ پر ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں