اشتہار

‏’سندھ میں اشیائےخورونوش کی قیمتیں پنجاب سے زیادہ ہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں اشیائےخورونوش کی قیمتیں پنجاب کے مقابلے زیادہ ‏ہیں سندھ حکومت کوانتظامی معاملات پرنظرثانی کرنےکی ضرورت ہے ان سے اشیائےخورونوش کی قیمتیں کنٹرول ‏نہیں ہو رہی۔

اسلام آباد میں نیوزبریفنگ دیتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ بلاول مہنگائی پرجلوس نکالیں تووزیراعلیٰ ہاؤس ‏سندھ پربھی احتجاج کریں اشیائےخورونوش کی قیمتوں پرسندھ میں عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اشیائےضروریہ کی قیمتوں کاخطےکےدیگرممالک کیساتھ تقابلی جائزہ پیش ‏کیا گیا خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان میں اشیائےضروریہ کی قیمت کم ہے پٹرولیم مصنوعات کی ‏قیمتیں بھی پاکستان میں خطےکےدیگرممالک کی نسبت کم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لوگوں سےزمین لےکرہاؤسنگ سوسائٹیزبنائی گئیں اب وفاقی حکومت لینڈایکوزیشن نہیں ‏کرسکےگی کوئی وجہ نہیں کہ لوگوں سےزمین لےکرسوسائٹی بنادی جائے وزیراعظم عمران خان نےاپناصوابدیدی ‏فنڈخرچ نہیں کیا انہوں نے وزیراعظم پیکج ختم کر دیا ہے۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے اداروں کو پلاٹس تقسیم کرنے پرتشویش کااظہار کیاہے ہاؤسنگ سوسائٹیز ‏بنانے کیلئے لوگوں سے زمین لینےکاحکومت کا اختیار ختم کر دیا اور اب رہائشی پلاٹس کی منصفانہ تقسیم سے ‏متعلق لائحہ عمل وضع کیا جائےگا حکومت کی جانب سےپراپرٹی مینجمنٹ کیلئےنئی اتھارٹی کاقیام عمل میں ‏لایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں