اسلام آباد: وفاقی وزیر ِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے فوج کے کردار کے حوالے سے جان بوجھ کر غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں آئی ایس پی آر کے بیان کی حمایت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کو کبھی نہیں کہا کہ وہ ہمارے ضامن بنیں
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج بالکل غیر سیاسی ہے، آرمی چیف سے ملاقات پر ایک پیغام کو غیرآئینی لبادہ پہنادیاگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے سہولت کار کا لفظ استعمال کیا ہے جو کہ آئین کے دائرے میں آتا ہے۔
چہودری نثار نے یہ بھی کہا کہ ریڈ زون کی حفاطت کی ذمہ داری آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے ہے۔
ان کا یہ بیان ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ٹوئٹر‘ پر دئے گئے پیغام کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’حکومت نے فوج کو حالی سیاسی بحران میں سہولت کار کے فرائض انجام دینے کا کہا ہے‘‘۔